بھارتی حکومت کا آخری وقت پر 170 پاکستانی سیاحوں کو ویزے جاری کرنے سے انکار
کورونا صورت حال کو بنیاد بنا کر بھارت نے آخری وقت پر انکار کیا
RAWALPINDI:
بھارتی حکومت نے کورونا کو بنیاد بنا کر آخری وقت پر 170 پاکستانی سیاحوں کو ویزے جاری کرنے سے انکار کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور بھارت کے مابین فیتھ ٹوور ازم پروگرام کے تحت 29 جنوری کو 170 پاکستانی سیاحوں کو پی آئی اے کی چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے بھارت پہنچنا تھا۔
فیتھ ٹوورازم کے تحت پاکستان سے 170 سیاحوں کے پہلے گروپ نے بھارت جانے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی تھیں تاہم بھارتی حکومت نے آخری وقت پر پاکستانی سیاحوں کوویزے دینے سے معذرت کرلی ہے۔
رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے بتایا کہ بھارتی حکام نے کورونا کی تشویش ناک صورتحال کی وجہ سے ویزے جاری نہیں کیے اور دورے کو چند روز کے لیے مؤخر کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
ڈاکٹر رمیش نے بتایا کہ سیاحوں کے وفد کو 29 جنوری کوپی آئی اے کی چارٹرڈ فلائیٹ سے اجمیر شریف، نئی دہلی، متھرہ،ہری دوار اور جے پورجانا پہنچنا تھا جس کے بعد وہ یکم فروری کو واپس پاکستان پہنچ سکتے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: تاریخ میں پہلی بار پاکستانی سیاح خصوصی پرواز سے بھارت روانہ ہوں گے
قبل ازیں پاکستان ہندو کونسل کی درخواست پر پاکستان اور بھارت ہندو یاتریوں کو ایک دوسرے کے ملکوں میں مقدس مقامات کا دورہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، اور پی آئی اے نے کل 29 جنوری کو کراچی سے جے پور کے لیے خصوصی پرواز شیڈول کی تھی، جس کے ذریعے 170 یاتریوں کو پاکستان سے بھارتی شہر جے پور کے لیے روانہ ہونا تھا، تاہم بھارتی حکومت نے پی آئی اے کی پرواز کو جے پور کی اجازت دینے سے انکار کیا جس پر پی آئی اے حکام نے پرواز منسوخ ہونے کی تصدیق بھی کی۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے خصوصی پرواز پی کے 6270 پلان کی گئی تھی، خصوصی پرواز کو کراچی سے بھارتی شہر جے پور کے لیے کل صبح 7 بجے روانہ ہونا تھا، اور جے پور کے ایئرپورٹ پر دوپہر 12 بجے لینڈ کرنا تھا۔