امریکا میں تباہی مچانے کے بعد برفانی طوفان کینیڈا میں داخل

برفباری سے امریکا کو50 ارب ڈالر کا نقصان، کینیڈا میں ہائی وے بند، برطانیہ میں سیلاب


News Agencies/AFP February 16, 2014
برطانوی وزیراعظم نے بیرون ملک دورے منسوخ کردیے، مزید برفباری کی پیش گوئی۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

امریکا کے مشرقی ساحلی علاقوں میں تباہی مچانے کے بعد برفانی طوفان مشرقی کینیڈا میں داخل ہوگیا ہے جس سے ملک کے مشرقی علاقوں میں نظام ِزندگی بری طرح متاثر ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈاکے حکام نے بتایا کہ طوفان کی وجہ سے کیوبک سے نیوفاونڈلینڈ تک کا 200 کلومیٹرکا ہائی وے بند کردیا ہے۔ امریکا میں طوفان کے تیسرے دن بحلی کے تار اور درختوں کے گرنے سے تقریباً 5 لاکھ افراد اور کاروبار بجلی سے محروم رہے۔ برفانی طوفان کی وجہ سے کیوبک اورنیوفاونڈ لینڈ میں جمعے کو 30 سینٹی میٹر برف پڑی اور25 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے تیز اندھی چلی۔ امریکا میں تازہ برفانی طوفان کے نتیجے میں21 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ مواصلاتی نظام بری طرح متاثرہواہے، ٹریفک کے متعدد حادثات اور پھسلن کے باعث 100 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں، پروازیں منسوخ ہونے کا 25 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،یکم دسمبر سے اب تک اندرون ملک جانیوالی75 ہزار پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔

گزشتہ 2 روز کے دوران ریاست بالٹیمور، فلاڈیلفیا، واشنگٹن ڈی سی اور شارلٹ، شمالی کیرولائنا میں 70 فیصد سے زائد پروازیں منسوخ کی گئیں، امریکا میں شدی برفانی طوفان سے 50 ارب ڈالرزکا اقتصادی نقصان ہوا ہے، ڈی سی سمیت امریکا کے جنوب مشرق سے لے کر شمال مشرق تک 10لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈکیمرون نے کہاہے کہ بیرون ملک کے دورے منسوخ کرنے پر میں معذرت خواہ ہوں، مشکل کے اس وقت میں وہ اپنی عوام کی خدمت میں مصروف ہیں اسی وجہ سے دیگر تمام مصروفیات ترک کردی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سیلابی علاقوں میں مزید 3 افراد کے ہلاک ہونیکی اطلاعات ملی ہیں۔ جاپان میں شدید برفباری کے باعث لوگوں کو سفری معاملات میں مزید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپان میں ہونیوالی حالیہ شدید برفباری سے مزید 3 افراد ہلاک جبکہ 900 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |