غیرقانونی طورپرسرحد عبورکرنےوالے بھارتی شہری کوواپس بھیج دیاچین

بھارتی شہری کوفوجی حکام کے درمیان مذاکرات کے بعد واپس بھیجا گیا، چین


ویب ڈیسک January 28, 2022
بھارت نے اپنے شہری کی تلاش میں مدد فراہم کرنے کی درخواست کی تھی،چین:فوٹو:فائل

ISLAMABAD: چین کا کہنا ہے کہ بھارت کی متنازع سرحد سے چین کے علاقے میں غیرقانونی طورپر داخل ہونے والے بھارتی شہری کوواپس بھیج دیا۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق چین کی ویسٹرن تھیٹرکمانڈ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ غیرقانونی طورپرسرحد عبورکرکے چین کے علاقے میں آنے والے بھارتی شہری سے طریقہ کارکے مطابق سوالات پوچھے گئے اورانسانی ہمدردی کی بنیاد پرمدد فراہم کی گئی۔

چینی حکام نے مزید کہا کہ بھارتی شہری کوچین اوربھارت کے فوجی حکام کے درمیان مذاکرات کے بعد بھارت کے حوالے کیا گیا۔ بھارت نے اپنے شہری کی تلاش میں تعاون کی درخواست کی تھی۔

بھارت نے چین پراپنے شہری کوحراست میں لینے کا الزام عائد کیا تھا جس کی چین نے تردید کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں