یوکرین کی صورتحال سنگین ہوئی توچین کے لئےاچھا نہیں ہوگاامریکا

چین یوکرین کے تنازع پرروس پراپنا اثر ورسوخ استعمال کرے، امریکا


ویب ڈیسک January 28, 2022
امریکا نے یوکرین کے مسئلے پرسلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا:فوٹو:فائل

PARIS: امریکا کا کہنا ہے کہ اگریوکرین میں صورتحال سنگین ہوئی تو اس کا اثرچین پربھی ہوگا۔

امریکی محکمہ خارجہ کی عہدیداروکٹوریا نولینڈ نے میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ اگریوکرین کا مسئلہ سنگین ہوا توچین کے لئے بھی اچھا نہیں ہوگا۔ چین معاملے کوسنگین ہونے سے بچانے کے لئے روس پراپنا سفارتی اثرورسوخ استعمال کرنا چاہئیے۔

وکٹوریا نولینڈ نے مزید کہا کہ امریکا کویقین ہے اگرماسکو نے یوکرین کیخلاف جارحیت کی تو جرمنی روس کے ساتھ پائپ لائن نہیں کھولے گا۔

امریکا نے یوکرین اور روس کے تنازع پر سلامتی کونسل کا اجلاس پیر کو طلب کر لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں