کراچی میں 2 ہفتے تک سردی کی لہر کا کوئی امکان نہیں
شہر کا کم سے کم پارہ 18 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری تک بڑھنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
KARACHI/LAHORE:
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرمیں کل سے درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں شدید سردی کے بعد اب گرمی میں اضافے کی پیشگوئی کردی گئی ہے، محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفراز کا کہنا ہے کہ شہر میں اگلے دوہفتے تک سردی کے کسی سسٹم کا امکان نہیں ہے، بلکہ کل سے کراچی میں درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کے صبح وشام کے درجہ حرارت میں گزشتہ دنوں کے مقابلے میں اضافہ ریکارڈ ہوسکتا ہے، اور کراچی میں کم سے کم پارہ 18 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری تک بڑھنے کا امکان ہے، تاہم اگلے 3 روز کے دوران شہر کا مطلع دن میں صاف، رات میں سرد جب کہ صبح کے وقت دھند چھانے کی توقع ہے، اور اگلے کئی روز تک سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔