سینئر اداکارمسعود اخترکی طبیعت ناساز اسپتال میں داخل

مسعود اختر نہ چل پارہےہیں اور نہ کوئی بات کررہے ہیں،اہلیہ


ویب ڈیسک January 28, 2022
مسعوداخترچنددنوں سےبہت بیمارہیں،4دن سےکھاناپیناچھوڑدیاہے،اہلیہ مسعود اختر فوٹوفائل

MILAN: پاکستان کے معروف اور سینئر اداکارمسعوداخترکو ناسازی طبیعت کے باعث سرگنگارام اسپتال میں داخل کرادیاگیا۔

مسعود اختر کی اہلیہ نے اداکار کی طبیعت کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا ہے کہ مسعوداخترچند دنوں سے بہت بیمارہیں، انہوں نے گزشتہ چار روز سےکھاناپینا چھوڑ دیا ہے۔

اہلیہ نے مزید کہا مسعود اختر نہ چل پارہے ہیں اور نہ کوئی بات کررہے ہیں، صبح طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں اسپتال داخل کرادیاہے۔ مسعود اختر کی اہلیہ نے ان کی صحت یابی کےلئے دعاکی اپیل بھی کی۔

واضح رہے کہ اداکارمسعود اختر کو فنی خدمات پر پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ مل چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |