افریقی جمہوریہ میں تشدد نسل کشی کی طرف بڑھ رہا ہے بان کی مون

جمہوریہ میں فوجیوں کی تعداد دگنی کی جائے گی، کیتھرین ایشٹن، 7 لاکھ افراد بے گھر ہوگۢئی

جمہوریہ میں فوجیوں کی تعداد دگنی کی جائے گی، کیتھرین ایشٹن، 7 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل

KARACHI:
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے خبردارکیاہے کہ افریقی جمہوریہ میں بڑھتا ہوا تشددنسل کشی کی طرف بڑھ رہا ہے۔


ادھر فرانس اوریورپی یونین نے وسطی افریقی جمہوریہ میں امن فوجیوں کی تعدادمیں اضافے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گردوں کو ضرور سزاملے گی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز فرانسیسی حکومت نے اعلان کیاکہ وہ اپنی سابقہ نوآبادی میں قیام امن کی کوششوں میں مددکے لیے اضافی 400فوجی تعینات کرے گی۔ فرانسیسی صدرفرانسوا اولاندکے دفترسے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ امن کے دشمن تمام عناصرکے خلاف جنگ کی جائے گی۔ جرم کے مرتکب افرادکو معافی نہیں دی جائے گی جبکہ یورپی یونین کے خارجہ امورکی نگراں کیتھرین ایشٹن نے کہاکہ 28رکن ممالک کے اس بلاک نے وسطی افریقی جمہوریہ میں 500فوجیوں کی تعیناتی کامنصوبہ بنارکھاہے۔ تاہم اب اس تعدادکو دگنا کرنے پرغور کیاجا رہاہے۔ قبل ازیں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے عالمی برادری پرزور دیا کہ وہ وسطی افریقی جمہوریہ کے عوام کی مددکے لیے آگے بڑھیں اور وہاں قیام امن کی کوششوں کا حصہ بنیں جہاں تشدد کے نتیجے میں 7لاکھ سے زائدافراد بے گھر ہوچکے ہیں۔
Load Next Story