سوئی میں بارودی سرنگ کا دھماکا سرفراز بگٹی کے کزن سمیت 3 افراد جاں بحق

وزیراعلیٰ بلوچستان کا حملے میں امن فورس کے رضا کاروں کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار


ویب ڈیسک January 28, 2022
وزیراعلیٰ بلوچستان کا حملے میں امن فورس کے رضا کاروں کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار

کراچی: ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے علاقے مٹ موندرانی سولر بور کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

لیویز کے مطابق بارودی سرنگ کے دھماکے سے تین افراد جاں بحق اور لیویز اہلکار سمیت 10 سے زائد زخمی ہوئے۔ جاں بحق افراد میں سینیٹر سرفراز بگٹی کے کزن بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے میں 10 جوان شہید

سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں کو پبلک ویلفیئر ہسپتال سوئی منتقل کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے امن فورس کے رضا کاروں کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائیگی،امن کے دشمنوں نے ایک مرتبہ پھر دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |