پشاورزلمی کے کھلاڑی حضرت اللہ زازئی بھی کورونا کا شکار

علامات ظاہرہونے پرحضرت اللہ زازئی کا کورونا ٹیسٹ کروایا گیا تھا


Sports Reporter January 28, 2022
حضرت اللہ زازئی میں علامات ظاہرہونے کے بعد کورونا ٹیسٹ کروایا گیا تھا:فوٹو:فائل

پشاورزلمی کے کھلاڑی حضرت اللہ زازئی بھی کورونا کا شکارہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پشاورزلمی کے کھلاڑی افغانستان سے تعلق رکھنے والے حضرت اللہ زازئی بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے۔ علامات ظاہرہونے پرلیفٹ آرم اوپنرکا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تھا۔

پشاورزلمی کے ترجمان نے زازئی کوکورونا ہونے کی تصدیق یا تردید کرنے سے انکارکرتے ہوئے کہا کہ یہ اطلاع فراہم کرنا پی سی بی کا استحقاق ہے۔

پشاورزلمی اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرکا میچ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔ پشاورزلمی کواپنے کھلاڑیوں کے کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔

پشاورزلمی کے کپتان وہاب ریاض کورونا میں مبتلا ہیں۔ وکٹ کیپربیٹسمین کامران اکمل قرنطینہ میں ہیں جبک ارشد اقبال بھی کورونا کی وجہ سے دستیاب نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں