خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار باورچی بن گئے
اکشے کمار کو نئے روپ میں دیکھ کر مداحوں کو راجیش کھنہ کی یاد آگئی
SWABI:
بالی وڈ میں 'خطروں کے کھلاڑی' کا لقب حاصل کرنے والے اکشے کمار باورچی بن گئے۔
اکشے کمار نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہیں ایک اشتہار میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اکشے کمار کا اشتہار دیکھ کر مداحوں کو ان کے سسر راجیش کھنہ کی یاد آگئی۔
بالی وڈ کے مایہ ناز اداکار راجیش کھنہ کی بیٹی ٹوئنکل کھنہ اکشے کمار کی اہلیہ ہیں۔ راجیش کھنہ نے فلم انڈسٹری کی سپر ہٹ فلوں میں کام کیا، ان کی مشہور زمانہ فلم 'باورچی' ہے۔ اس فلم میں راجیش کھنہ نے ایک باورچی کا کردار ادا کیا تھا۔
اشتہار میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب اکشے کمار سودا سلف لے کر گھر میں داخل ہوتے ہیں تو ہر کوئی ان سے مزے مزے کے کھانوں کی فرمائش کرتا ہے جسے وہ خوش مزاجی سے قبول کرتے ہیں۔
فلم 'باورچی' میں جب راجیش کھنہ کو کھانا بنانے کا کہا دیا جاتا ہے تو وہ یوں ہی خوشی خوشی اس کام کو سر انجام دیتے تھے۔
اکشے کمار نے 'باورچی' سے متاثر ہوکر یہ اشتہار بنایا ہے۔
اشتہار انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے اکشے کمار لکھتے ہیں کہ شاذ و نادر ہمیں زندگی میں اپنے معروف اداکاروں کا کردار ادا کرنے کا موقع میسر آتا ہے اور اس اشتہار کو کرتے ہوئے مجھے وہی خوشی محسوس ہوئی۔