پاکستان نے 1947 میں خاندان سے بچھڑ جانیوالے سکہ خان کو ویزا جاری کردیا

پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق سکہ خان کوپاکستان میں اپنے بھائی محمد صدیق سے ملنے کیلیے ویزا جاری کیا گیا ہے

ہائی کمیشن کے مطابق دونوں بھائی 74 سال بعد کرتار پور صاحب راہداری پر دوبارہ ملے تھے—فوٹو

لاہور:
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن نے 1947 میں اپنے خاندان سے بچھڑ جانیوالے سکہ خان کو ویزا جاری کردیا ہے۔

پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق سکہ خان کوپاکستان میں اپنے بھائی محمد صدیق سے ملنے کیلیے ویزا جاری کیا گیا ہے۔ ہائی کمیشن کا کہنا تھا کہ ہائی کمیشن کے مطابق دونوں بھائی 74 سال بعد کرتار پور صاحب راہداری پر دوبارہ ملے تھے۔

مزیدپڑھیں: 75 برسوں بعد ملنے والے دوبھائیوں کی المناک داستان


ہائی کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ویزا فری کرتارپور کوریڈور لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لارہا ہے۔ علاوہ ازیں سکہ خان نے سی ڈی اے آفتاب حسن خان سے بھی ملاقات کی۔

واضع رہے کہ گزشتہ دنوں قیامِ پاکستان کے وقت بچھڑنے والے دو بھائی 74 سال بعد کرتارپور میں ملے تھے۔

سکہ خان اپنی والدہ کے ساتھ انڈیا میں رہ گئے تھےجبکہ ان کے والد، بڑا بھائی صدیق اور بہن پاکستان آگئے تھے۔ انڈیا میں سکہ خان کی والدہ کی وفات کے بعد ان کے ایک رشتہ دار نے ان کی پرورش کی ہے۔

دونوں بھائیوں کی دہائیوں بعد ہونے والی ملاقات میں رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے تھے۔
Load Next Story