بلوچستان میں فائرنگ کے دو واقعات میں 6 افراد جاں بحق

دالبندین میں دو افراد کو گاڑی سے اتار کر قتل کیا گیا جب کہ سریاب روڈ پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوئے


ویب ڈیسک January 28, 2022
دالبندین میں دو افراد کو گاڑی سے اتار کر قتل کیا گیا جب کہ سریاب روڈ پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوئے۔ فوٹو:فائل

چاغی اور سریاب کے علاقوں میں ہونے والی فائرنگ میں اب تک 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، کیچ کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز پر حملے میں 10 جوان شہید ہوئے، اور آج سوئی کے مقام پر ہونے والے بارودی دھماکے میں سینیٹر سرفراز بگٹی کے کزن سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے۔ جب کہ فائرنگ کے دو واقعات میں اب تک 6 افراد جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر سریاب مل کے قریب ہونے والی فائرنگ میں اب تک 4 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ دو افراد تاحال انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

پولیس کے مطابق سریاب روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے کار پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا، جب کہ 5 زخمی افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، تاہم دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 3 مزید افراد دم توڑ گئے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہوگئے۔

دوسری جانب اسٹنٹ کمشنر دالبندین کے مطابق یک مچ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا۔ مسلح افراد نے تیل سے بھری گاڑی کو روکا اور اس میں سوار دونوں افراد کو گاڑی سے اتار کر قتل کیا گیا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسزنے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |