محمدعباس کا ایک بارپھر ہمپشائر کاؤنٹی سے معاہدہ

محمد عباس کاؤنٹی کھیلنے والے دوسرے غیر ملکی کھلاڑی ہوں گے


ویب ڈیسک January 28, 2022
محمد عباس نے گزشتہ سیزن میں چیمپئن شپ کے دوران 41 شکار کرکے ہمپشائر کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کیا تھا (فوٹو فائل)

پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس کا ایک بارپھر ہمپشائر کاؤنٹی سے معاہدہ طے پاگیا۔

ترجمان کاؤنٹی کے مطابق عباس سیزن کے آغاز سے ہی دستیاب ہوں گے اور دو ماہ تک کاؤنٹی کی نمائندگی کریں گے۔

دوسری جانب محمد عباس نے معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بہترین پرفارمنس دینے کا عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ 'ہمپشائر کے اسکواڈ کا حصہ بن کر گزشتہ سیزن میں کھیلنا میرے لیے بہترین تجربہ تھا، میں اپنی ٹیم کے لیے اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا'۔

واضح رہے کہ گزشتہ سیزن میں محمد عباس نے چیمپئن شپ کے دوران 41 شکار کرکے ہمپشائر کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

انہوں نے لیگ کے دوران تین مرتبہ پانچ پانچ وکٹیں حاصل کیں تاہم ان کی بہترین بولنگ گیارہ رنز کے بدلے چھے وکٹیں تھیں۔

عباس فاسٹ بولر کائل ایبت کے ساتھ دوسرے غیرملکی کھلاڑی ہوں گے، جو رواں سیزن میں ہمپشائر کی نمائندگی کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں