پی ایس ایل 7 اسٹیڈیم میں 12 سال سے کم عمر بچوں کو داخلے سے روک دیا گیا

کئی والدین اپنے بچوں کے ہمراہ گراؤنڈ کے باہر جمع ہوگئے

بچوں کو اسٹیڈیم کے باہر روک لیا گیا (فوٹو، فائل)

پاکستان سپر لیگ 7 میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ دیکھنے کے لیے آنے والے 12 سال سے کم عمر بچوں کو نیشنل اسٹیڈیم کے باہر روک دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 12 سال سے کم عمر بچوں کے اسٹیڈیم میں داخلے پر پابندی کی وجہ سے کئی والدین اپنے بچوں کے ہمراہ گراؤنڈ کے باہر جمع ہوگئے۔


بچوں کے ہمراہ اسٹیڈیم کے باہر موجود افراد میں کوئٹہ سے آیا ہوا خاندان بھی شامل ہے۔



شائقین کرکٹ نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اسٹیڈیم میں داخل ہونے نہیں دیا جارہا، میچ دیکھنے کے لیے بچوں کو کہاں چھوڑ کر آئیں؟۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کا کہنا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے بارہ سال سے کم عمر بچوں کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت نہیں دی ہے۔
Load Next Story