ڈسکہ کے سول ہسپتال میں او ٹی اسسٹنٹ ہی آپریشن کرنے لگا 6 ڈاکٹرزکو شوکاز

ایم ایس سول ہسپتال نے بتایا کہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر عاصم اور 3 نرس اسٹاف کو معطل کردیا گیا


ویب ڈیسک January 28, 2022
حکام نے انکوائری کا حکم دے دیا—فائل فوٹو

ISLAMABAD: سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے سول ہسپتال میں ڈاکٹروں کے بجائے آپریشن تھیٹر (او ٹی) اسسٹنٹ ہی آپریشن کرنے لگا، جس کے بعد متعلقہ حکام نے 6 ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹس جاری کردیے۔

واقعہ سے متعلق متعدد ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں جس میں سے ایک ویڈیو میں او ٹی اسسٹنٹ کوخاتون کا آپریشن کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس حوالے سے ایم ایس سول ہسپتال نے بتایا کہ ہسپتال کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر او ٹی اے عاصم اور تین نرس اسٹاف کو معطل کردیا گیا ہے۔

سی ای اوی ہیلتھ ڈاکٹر اسلم چوہدری نے کہا کہ شیٹ ڈال کر ڈھانپے بغیر مریضہ کے آپریشن کی اجازت نہیں ہوتی، وہ اس معاملے کی انکواٸری کرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب سرکاری ہسپتال میں مریضوں کے ساتھ انتہائی شرمناک سلوک پر شہریوں میں تشویش کی لہرپھیل گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں