طالبان نے جنگ بندی کیلئے تھوڑا وقت مانگا ہے کوآرڈینٹر طالبان کمیٹی مولانا یوسف شاہ

امید ہے کہ جلد دونوں جانب سے فائر بندی کا اعلان ہو جائے گا، مولانا یوسف شاہ

علماء مشائخ کانفرنس کے مشترکہ اعلامیے میں بھی مذاکرات کے لئے سیز فائر کو لازمی قرار دیا گیا تھا۔ فوٹو؛ فائل

طالبان کمیٹی کے کوآرڈینٹر مولانا یوسف شاہ کا کہنا ہے کہ طالبان نے جنگ بندی کے لئے تھوڑا وقت مانگا ہے۔


ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے مولانا یوسف شاہ کا کہنا تھا کہ طالبان رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے انہوں نے جنگ بندی کے لئے تھوڑا وقت مانگا ہے، امید ہے کہ جلد دونوں جانب سے سیز فائر ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں مولانا سمیع الحق کی سربراہی میں ہونے والی علماء مشائخ کانفرنس میں بھی متفقہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ مذاکرات کے لئے لازمی ہے کہ دونوں جانب سے فورا جنگ بندی کا اعلان کیا جائے۔
Load Next Story