کراچی بلدیہ ٹاؤن میں رینجرز کے سرچ آپریشن کے دوران 18 ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد

گرفتار کئے گئے ملزمان میں کالعدم تنظیم کے ارکان اور غیرملکی بھی شامل ہیں، ترجمان رینجرز


ویب ڈیسک February 16, 2014
سرچ آپریشن میں خواتین اہلکاروں سمیت رینجرز کے ایک ہزار جوانوں نے شرکت کی۔ فوٹو: فائل

رینجرز نے بلدیہ ٹاؤن کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے ارکان اور غیر ملکیوں سمیت 18 ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کالعدم تنظیم کے ارکان اور جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز نے اتحاد ٹاؤن میں سرچ آپریشن کیا جس میں خواتین اہلکاروں سمیت رینجرز کے ایک ہزار جوانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر علاقے کو مکمل طور پر سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی اور 18 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔


سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق حراست میں لئے گئے ملزمان میں کالعدم تنظیم کے ارکان اور بعض غیرملکی بھی شامل ہیں جن کے پاس کسی بھی قسم کے قانونی دستاویزات نہیں تھے۔اس کے علاوہ کلاشنکوف، ریپیٹر اور ٹی ٹی پستول سمیت 48 اقسام کے مختلف ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں