غلط معلومات کا پھیلاؤ معاشرے کی ہم آہنگی کے لیے خطرہ ہے آرمی چیف

غلط معلومات پر مبنی مہم کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد رہنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ


ویب ڈیسک January 28, 2022
آرمی چیف نے لمز، ایف سی یو، یوای ٹی، ایل ایس ای، پی یو اور جی سی یو کے وی سیز فیکلٹی اورطلبہ سے مکالمے کو مثبت قرار دے دیا—فائل فوٹو

BEIJING: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بیرونی مفادات کے تحت غلط معلومات کا پھیلاؤ غلط فہمیاں پیدا کر رہا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے لاہور گیریژن کا دورہ کے دوران فیکلٹی ممبران اور طلبا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دشمن قوتوں کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے متحد رہنے کی ضرورت ہے۔

آرمی چیف نے لمز، ایف سی یو، یوای ٹی، ایل ایس ای، پی یو اور جی سی یو کے وی سیز، فیکلٹی ممبران اورطلبہ سے مکالمے کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا پاکستانی نوجوان انتہائی باصلاحیت، کاروباری سوچ کے حامل ہیں، انہیں مناسب مواقع اور سازگار ماحول ملنے پر وہ ملک کو ترقی اور خوشحالی کی طرف لے جائیں گے۔

آرمی چیف نے مستقبل کی قیادت، مفید شہریوں کی تیاری میں تعلیمی اداروں کے کردار کو سراہا اور تعلیم، صحت، بنیادی ڈھانچے، ماحولیات کے شعبوں میں انسانی وسائل کی ترقی کی ضرورت پر زوردیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کو کور ہیڈکوارٹر میں فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں، تربیتی امور پر بریفنگ دی گئی۔ سیشن کے دوران کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز بھی موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں