پیپلزپارٹی نے حافظ نعیم الرحمان کو ماموں بنا دیا خواجہ اظہار الحسن

جماعت اسلامی نے بلدیاتی قوانین میں اپنی شقیں تبدیل کروا کر بوٹی کی خطر بکرا کاٹ دیا، خواجہ اظہار الحسن


ویب ڈیسک January 28, 2022
اس بات کا اندازہ بہت جلد جماعت اسلامی کو ہو جائے گا، رہنما ایم کیو ایم پاکستان - فوٹو:فائل

رکن سندھ اسمبلی اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے حافظ نعیم الرحمان کو ماموں بنا دیا ہے، جماعت اسلامی نے راتوں رات پیپلز پارٹی کے ساتھ بلدیاتی قوانین میں اپنی شقیں تبدیل کروا کر اپنے حصے کی بوٹی لینے کیلئے بکرا کاٹ دیا ہے۔

خواجہ اظہار الحسن نے ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نعیم الرحمن کو پیپلز پارٹی کی متعصب سندھ حکومت نے ماموں بنا دیا، اس بات کا اندازہ بہت جلد ان کو ہو جائے گا، ایم کیو ایم پاکستان سختی کے ساتھ اس راتوں رات پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے ساتھ ہونے والے اس کالے بلدیاتی قانون میں ترامیمی معاہدے کو مسترد کرتی ہے اور شہری سندھ کے عوام کے حقوق اور اس کی ترجمانی کیلئے احتجاج کرتی رہے گی۔

خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے سب سے پہلے اس کالے بلدیاتی قانون میں ترامیم کے خلاف آواز اٹھائی اور تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کا اجلاس آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرایا جس میں تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی اور تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں نے شرکت کر کے اس کالے بلدیاتی قانون میں ترامیم کو سختی کے ساتھ مسترد کر دیا اور ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے قرارداد کی حمایت کی لیکن جماعت اسلامی کو دعوت نامہ بھیجنے کے بعد بھی کانفرنس میں شرکت نہیں کی اور اور نہ ہی قرار داد کی حمایت کی۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں جنہوں نے اس کالے بلدیاتی قانون میں ترامیم کے خلاف آواز بلند کی اور ایم کیو ایم پاکستان کی قراراداد کی حمایت کی اور نہ ہی پیپلز پارٹی کے وفود سے ملاقات کرنے کے بعد بھی اس کالے بلدیاتی قانون میں ترامیم کے خلاف سندھ کے عوام کی خاطر ڈٹے رہے ان کی ثابت قدمی پر خراج تحسین پیش کرتی ہے جماعت اسلامی نے راتوں رات پیپلز پارٹی کے ساتھ جو کچھ بلدیاتی قوانین میں اپنی شقیں تبدیل کرائیں ہیں دراصل وہ اپنے حصے کی بوٹی لینے کیلئے بکرا کاٹ دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں