پشاور میں سخت سیکیورٹی انتظامات میں صحت کا انصاف مہم کا تیسرا مرحلہ جاری

تیسرے مرحلے 93 یونین کونسلوں میں 6 لاکھ بچوں میں پولیو سمیت دیگر بیماریوں سے بچاؤ کے لئے ویکسی نیشن کی جارہی ہے۔


ویب ڈیسک February 16, 2014
ویکسی نیشن کے تیسرے مرحلے میں رضاکاروں کی 12 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے بچوں میں پولیو سمیت 9 وبائی بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرنے کے لئے چلائی جارہی ''صحت کا انصاف'' مہم کا تیسرا مرحلہ جاری ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صحت کا انصاف مہم کے تیسرے مرحلے میں شہر اور گرد و نواح کی 93 یونین کونسلوں میں 5 سال سے کم عمر 6 لاکھ بچوں میں پولیو سمیت دیگر بیماریوں سے بچاؤ کے لئے خصوصی ویکسی نیشن کی جارہی ہے، ویکسی نیشن کے تیسرے مرحلے میں رضاکاروں کی 12 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جاکر ویکسی نیشن کررہی ہیں۔

صحت کا انصاف مہم کے دوران شہر میں امن کے قیام اور کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، جا بجا پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تعینات ہیں ، اس کے علاوہ شہر میں موٹر سائیکل چلانے پر بھی پابندی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں