ضلع وسطی سے 2 ماہ میں غیر قانونی تعمیرات ختم کرانے کا حکم

بلڈنگ کی تعمیر کے دوران علاقے میں تعینات ایس بی سی اے افسران اوربلڈرکے خلاف مقدمہ درج کرایا جائے، عدالت


کورٹ رپورٹر January 29, 2022
ایس بی سی اے نے رپورٹ میں کہا تھاکہ گراؤنڈ پلس6منزلہ عمارت کی تعمیربغیراجازت کی جارہی ہے،درخواست گزار ۔ فوٹو : فائل

UNITED NATIONS: عدالت نے ضلع وسطی میں اجازت کے بغیر6 منزلہ عمارت کی تعمیر سے متعلق درخواست پر2 ماہ میں تعمیرات ختم کرنے، بلڈر اور تعینات ایس بی سی اے افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں ضلع وسطی میں اجازت کے بغیر 6 منزلہ عمارت کی تعمیرکے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ ایس بی سی اے نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھاکہ گراؤنڈ پلس 6 منزلہ عمارت کی تعمیر بغیر اجازت کی جارہی ہے، عدالت نے غیر قانونی کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا حکم دے دیا جب کہ عدالت نے غیر قانونی تعمیرات میں ملوث بلڈر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ بلڈنگ کی تعمیر کے دوران علاقے میں تعینات ایس بی سی اے افسران کے خلاف بھی مقدمہ درج کرایا جائے، عدالت ایس بی سی اے 2 ماہ میں غیرقانونی تعمیرات ختم کرانے اور آئندہ سماعت پر ایس بی سی اے کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |