پیٹرولیم مصنوعات ایک بار پھر مہنگی ہونے کا امکان

یکم فروری سے مٹی کا تیل 10،لائٹ ڈیزل 9.17 روپے،فرنس آئل کی قیمت میں فی ٹن 8 ہزار 648 روپے اضافے کا امکان


Zafar Bhutta January 29, 2022
یورپ اور مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی بڑھتی قیمت کے اثرات یہاں پڑیں گے، ماہرین ۔ فوٹو: فائل

LONDON: یکم فروری سے ہائی اسپیڈ ڈیزل 10.72روپے اور پٹرول کی قیمت میں5.85 روپے اضافے کا امکان ہے۔

یکم فروری سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10.72روپے اور پٹرول کی قیمت میں5.85 روپے فی لیٹر اضافہ جبکہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں10 روپے اضافے کا امکان ہے۔

اسی طرح لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 9.17 روپے جبکہ فرنس آئل کی قیمت میں فی ٹن 8 ہزار 648 روپے اضافے کا امکان ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے عالمی سیاست میں یورپ اور مشرق وسطی کی کشیدہ صورت حال کے باعث اس وقت خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی ہے اور لامحالہ اس کا اثر پاکستانی مارکیٹ پر پڑے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔