کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں رینجرز پر حملہ جوابی کارروائی میں 3 مبینہ دہشت گرد ہلاک
جوابی کارروائی میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے 2 کلاشنکوفیں، دو دستی بم اور ایک پستول برآمد ہوا۔
MEXICO CITY:
بلدیہ ٹاؤن کی محمد خان کالونی میں دہشگردوں کے حملے کے بعد رینجرز کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز نے کالعدم تنظیم کے ارکان کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز اور پولیس نے اتحاد ٹاؤن کی محمد خان کالونی میں محاصرہ کیا تو وہاں موجود دہشت گردوں نے رینجرز پر فائرنگ اور دستی بم سے حملہ کیا جس میں ایک اہلکار زخمی ہوا۔فائرنگ کے بعد حملہ آور حب ریور روڈ کی جانب فرار ہوگئے۔
رینجرز اہلکاروں نے مفرور دہشتگردوں کا پیچھا کیا اور جوابی کارروائی میں 3 مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔ جن کے قبضے سے دو کلاشنکوفیں، دو دستی بم اور ایک پستول برآمد ہوا۔