امریکا میں پل ٹوٹنے سے 10 افراد زخمی

پل ٹوٹنے سے کچھ گھنٹے پہلے صدر جوبائیڈن نے دورہ کیا تھا اور پلوں کی مرمت پر بات کی تھی


ویب ڈیسک January 29, 2022
پل ٹوٹنے سے گیس کی لائن کوبھی نقصان پہنچا:فوٹو:انٹرنیٹ

لاہور: امریکا میں پل ٹوٹنے سے 10 افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی شہرپٹس برگ میں پل ٹوٹنے سے 10 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کے وقت پل پر ایک بس اور 6 گاڑیاں موجود تھیں۔

پل ٹوٹنے سے کچھ گھنٹے قبل امریکی صدرجوبائیڈن نے علاقے کا دورہ کیا تھا اور مقامی انتظامیہ سے انفرا اسٹرکچر اورپلوں کی مرمت پربات کی تھی۔

حکام کے مطابق پل ٹوٹنے کے بعد پل کے نیچے سے گزرنے والی گیس کی لائن بھی لیک ہوگئی جس سے پورے علاقے میں گیس پھیل گئی۔متاثرہ علاقے میں لوگوں کی آمد ورفت کو بند کردیا گیا ہے اورلوگوں کواحتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ امریکا میں 45000 پل خستہ حالت میں ہیں جن پر کسی بھی وقت کوئی حادثہ پیش آسکتا ہے۔ مخدوش پلوں میں سے 3000 ریاست پینسلوانیا میں واقع ہیں۔

امریکی صدرجوبائیڈن نے گزشتہ سال نومبرمیں سڑکوں اور پلوں کی مرمت کے لیے 110 بلین ڈالرفراہم کرنے کے بل پردستخط کیے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔