پی آئی اے کے پائلٹ کی ہٹ دھرمی حکام کے منع کرنے کے باوجود پرواز لندن میں اتار دی

کپتان نے ایئرٹریفک کنٹرولر سے کوئی بحث نہیں کی،ترجمان پی آئی اے


ویب ڈیسک February 16, 2014
ایوی ایشن حکام نے پائلٹ کو ہدایت کی تھی کہ وہ جہاز کو مانچسٹر ایئرپور پر اتارے لیکن پائلٹ نے لندن ہی میں پواز کو اتارا۔ فوٹو: فائل

قومی ایئرلائن اور اس کا عملہ اپنی غیر ذمہ داری کی وجہ سے ہر روز خبروں کی زینت بنتا ہے، یہی کچھ ہوا لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر جہاں قومی ایئرلائن کے پائلٹ نے حکام کے واضح انکار کے باوجود درجنوں مسافروں کی جان خطرے میں ڈال کر پرواز اتار لی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سے لندن جانے والی قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 787 ہیتھرو ایئرپورٹ پر پہنچی تو خراب موسم کی وجہ سے حکام نے پرواز کو مانچسٹر لے جانے کی ہدایت کی لیکن طیارے کے پائلٹ طارق رانجھا نے موقف اختیار کیا کہ طیارے میں ایک مسافر کی طبیعت خراب ہوگئی ہے جسے فوری طبی امداد کی ضرورت ہے۔ ایوی ایشن حکام نے حادثے کے خدشے کے پیش نظر پرواز کو اترنے سے روکا لیکن پائلٹ نے کسی کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے پرواز ہیتھرو ایئرپورٹ پر اتار لی۔


دوسری جانب پی آئی اے کے ترجمان نے خراب موسم کے باوجود پرواز کے اتارے جانے کی تصدیق کی ہے تاہم انہوں نے پائلٹ اور ایوی ایشن حکام کے درمیان کسی بھی قسم کی تلخی یا بحث سے انکار کیا ہے.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں