مری اور کراچی میں چرچوں کی ملکیت جعلسازی سے ہتھیانے کی کوشش ناکام

ملزمان ظفر اقبال اور شفیق مسیح نے جعلی دستاویزات کے ذریعے قبضہ کرنے کی کوشش کی


ویب ڈیسک January 29, 2022
ملزمان ظفر اقبال اور شفیق مسیح نے جعلی دستاویزات کے ذریعے قبضہ کرنے کی کوشش کی

ISLAMABAD: اینٹی کرپشن نے مسیحی برادری کی عبادت گاہوں کی زمین جعلسازی سے ہتھیانے کی کوشش ناکام بنادی۔

مری اور کراچی میں چرچوں کی ملکیت جعلسازی سے حاصل کرنے پر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔ مسیحی تنظیم لاہور ڈائیسن ٹرسٹ ایسوسی ایشن نے ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس کو مقدمات درج کرنے کی درخواست کی جس پر ریجنل ڈائریکٹر لاہور نے انکوائری کمیٹی تشکیل دی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر انوسٹی گیشن اور سرکل آفیسر پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی نے مقدمات درج کرنے کی سفارش کی۔

انکوائری رپورٹ کے مطابق ظفر اقبال نے جعلی ہبہ نامہ کے ذریعے فاطمہ جناح روڈ کراچی پہ واقع 2.42ایکڑ اراضی اپنے نام پر ٹرانسفر کرنے کی کوشش کی، زمین چرچ آف انگلینڈ مشنری سوسائٹی نے لاہور ڈائیسن ٹرسٹ ایسوسی ایشن کو 1957 میں منتقل کی، پراپرٹی کا انتظام کراچی ڈائسن چرچ آف پاکستان کے ذریعہ چلایا جاتا تھا۔

ملزم ظفر اقبال نے پراپرٹی کے متعلق ہبہ نامہ اپنے حق میں بشپ آف لاہور عرفان جمیل کی طرف سے بنوایا اور جعلی ہبہ نامہ کے ذریعے پراپرٹی اپنے نام ٹرانسفر کروا لی۔ بعد ازاں ظفر اقبال نے مارچ 2019 میں زمین کا لیز اگریمنٹ محمد افضل قائم خانی کے ساتھ کیا۔

اینٹی کرپشن نے مری مال روڈ پر واقع ہولی ٹرینیٹی چرچ کی 2 کنال زمین لیز پر دینے کی کوشش بھی ناکام بنادی۔ ہولی ٹرینیٹی چرچ کی زمین جعلی مختار عام پر قبضہ مافیا نے ہتھیانے کی کوشش کی۔ شفیق مسیح نے چرچ کی 2 کنال 76 مربع فٹ زمین کے جعلی دستاویزات تیار کیں جو زمین کی ساٹھ سالہ لیز حاصل کرنے کیلئے تیار کی گئیں۔

ہولی ٹرینٹی چرچ مال روڈ مری کے متعلق جعلی مختار عام سب رجسٹرار اقبال ٹاؤن لاہور نے رجسٹر کیا۔ اقلیتی پراپرٹیز کی خرید و فروخت سے پہلے وفاقی گورنمنٹ کی اجازت بھی نہیں لی گئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات 03/2022 اور 02/2022 اینٹی کرپشن تھانہ میں درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |