ڈسکہ اسپتال میں ڈاکٹر کے بجائے آپریشن کرنے والے او ٹی ٹیکنیشن اور نرس معطل
ایم ایس سول ہسپتال نے سرجن ڈاکٹر سمیت چھ ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے
کراچی:
سول ہسپتال میں ڈاکٹر کے بجائے آپریشن تھیٹر ٹیکنیشن (او ٹی) نے خاتون کے اپنڈکس کا آپریشن کردیا اور ٹانکے بھی لگائے۔
آپریشن کرنے والے او ٹی عاصم اور تین نرس اسٹاف کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ایم ایس سول ہسپتال نے سرجن ڈاکٹر سمیت چھ ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ہیں، جن میں سرجن ڈاکٹر حافظ اختر،ڈاکٹر علی حیدر،ڈاکٹر علی مرتضی،ڈاکٹر صائمہ،ڈاکٹر نصرت،ڈاکٹر طیبہ شامل ہیں۔
واقعے کی انکوائری کے لیے ڈاکٹروں کی پانچ رکنی ٹیم بنا دی گئی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ویڈیو بنانے والے کو بھی تلاش کیا جا رہا۔ گزشتہ روز سول ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں او ٹی عاصم کو آپریشن کرنے کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔