ایف آئی اے کو کوئی حق نہیں کہ میری ذاتی دستاویزات میڈیا کو دے حریم شاہ

منی لانڈرنگ سے متعلق ویڈیو مذاق میں بنائی تھی غلطی تسلیم کرتی ہوں، حریم شاہ


ویب ڈیسک January 29, 2022
پاکستان جاکر ہر ادارے کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہوں، حریم شاہ فوٹوفائل

کراچی: معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا ہے ایف آئی اے کو کیا حق ہے کہ میری ذاتی دستاویزات میڈیا کو دے۔

منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ٹک ٹاکر حریم شاہ نے نجی چینل (جیو نیوز) کو لندن میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اپنے اکاؤنٹس منجمد ہونے سے متعلق خبروں کا میڈیا کے ذریعے پتہ چلا۔ ایف آئی اے کو کیا حق ہے کہ میرے ذاتی دستاویزات میڈیا کو دے۔

حریم شاہ نے کہا منی لانڈرنگ سے متعلق ویڈیو مذاق میں بنائی تھی، غلطی تسلیم کرتی ہوں۔ اگر میرے اکاؤنٹس منجمد کرنے ہیں تو ثبوت بھی دینے ہوں گے۔ پاکستان جاکر ہر ادارے کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ پر مذاق نہیں؛ حریم شاہ کیخلاف انکوائری شروع ہوگئی، شہزاد اکبر

حریم شاہ نے مزید کہا کہ میں خطروں کی کھلاڑی ہوں، خائف ہونے والی نہیں ہوں، میری تمام آمدنی قانونی اور میراسارا ریکارڈ شفاف ہے۔ اداروں کا کام ہماری حفاظت کرنا ہے نا کہ تنگ کرنا۔

واضح رہے کہ حریم شاہ کے پاکستان میں دو بینک اکاؤنٹس ہیں اور دونوں ان کے اصل نام فضا حسین کے نام سے بنائے گئے ہیں۔ ایف آئی اے نے چند روز قبل حریم شاہ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے لیے دونوں بینکوں کے ہیڈ کمپلائز کو خط لکھے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں