پنجاب میں کھاد کی قلت عمران خان کی کرپشن کا اعمال نامہ ہے ترجمان ن لیگ

عمران مافیا ایک ہی انداز میں ہر بار ڈاکہ ڈالتا ہے، ترجمان ن لیگ

‏‎بھاری رقم خرچ کرنے کے باوجود کسان کھاد کے لئے دربدر ہو رہے ہیں، ترجمان ن لیگ۔ فوٹو:فائل

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کھاد کی قلت دراصل عمران خان کی کرپشن کا اعمال نامہ ہے۔


مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں یوریا کھاد کی قلت عمران مافیا کی کرپشن کے سبب ہے، کھاد کے بحران کے ذمہ دار عمران خان ہیں، 2400 روپے میں ملنے والی کھاد کی بوری 10000 ہزار میں بھی نہیں مل رہی، ‏‎بھاری رقم خرچ کرنے کے باوجود کسان کھاد کے لئے دربدر ہو رہے ہیں، ‏‎کھاد کسانوں کو بروقت نہ مل سکی تو گندم کی پیداوار کیسے پوری ہوگی۔

ترجمان نے کہا کہ کھاد کی قلت دراصل عمران خان کی کرپشن کا اعمال نامہ ہے، یوریا 1200 سے 2800 ہوگیا لیکن ان کےلیکچر جاری ہیں، ‏‎آٹا چینی، ایل این جی میں بھی یہی واردات پہلے ہو چکی ہے، ‏‎پہلے گندم چینی کا بحران پیدا کیاگیا، ذخیرہ اندوزی ہوئی، پھر اسمگلنگ ہوئی اور پھر مہنگے داموں پر بھی قوم آٹے اور چینی سے محروم رہی، ‏‎کبھی آٹا، کبھی گندم، کبھی دوائی، کبھی ایل این جی اور اب کھاد، عمران مافیا ایک ہی انداز میں ہر بار ڈاکہ ڈالتا ہے، عمران مافیا کی کرپشن کا بازار گرم ہے، کا سب اور کسان دھکے کھا رہے ہیں، انہیں بھکاری بنا دیا گیا ہے۔
Load Next Story