اپوزیشن چاہتی تواسٹیٹ بینک بل کبھی پاس نہ ہوتاسراج الحق
اپوزیشن نے اس سارے کھیل میں حکومت کاساتھ دیا اورعوام کو بے وقوف بنانے کے بیانات دیے، امیرجماعت اسلامی
ISLAMABAD:
امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ اگراپوزیشن چاہتی تواسٹیٹ بینک بل کبھی پاس نہ ہوتا۔
سراج الحق نے مرکزاسلامی پشاورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کردیاگیا، پی ٹی آئی حکومت نے اسٹیٹ بینک کو بہت کم قیمت پر ایک ارب ڈالر کے عوض آئی ایم ایف کو بیچ دیا اورگورنر بینک مالیاتی وائسرائے بنادیا ہے، گورنر اب پارلیمان کوجوابدہ نہیں رہا۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ پوری قوم کے گلے میں غلامی کاپٹہ ڈال دیاگیاہے اور میرجعفر کاکرداراداکیاگیاہے، قانون سازی کا مسودہ بھی آئی ایم ایف نے بنایا، اسٹیٹ بینک روپے کی قدرکاتعین بھی خودکرے گا اور عالمی مالیاتی اداروں سے خفیہ راز شیئرکرسکتاہے۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ میں اسٹیٹ بینک ایکٹ ترمیمی بل صرف ایک ووٹ کی اکثریت سے منظور
امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان کامعاشی سقوط ہوگیاہے، چیئرمین سینیٹ نے جماعت اسلامی کی ترامیم کوپیش کرنے کی بھی اجازت نہیں دی، اپوزیشن نے اس سارے کھیل میں حکومت کاساتھ دیا اورعوام کو بے وقوف بنانے کے بیانات دیے، اپوزیشن سیاسی کورونا کاشکارہوگئی ہے، حکومت واپوزیشن ایک ہی درکے غلام ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مافیا اورجیب کترے ہرحکومت میں شامل ہوتے ہیں، پیٹرول بحران پرغریب کی جیبوں سے 85 ارب روپےنکالےگئے، حکومت ہر لحاظ سے ناکام ہوچکی ہے، چینی بحران میں وفاقی وزرا ملوث تھے، ادویات کی قیمتوں میں 13باراضافہ ہوچکا۔