عمران خان کی حکومت بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے فضل الرحمان
ہمیں معلوم ہے آپ آئین کے ساتھ کس طرح مذاق کررہے ہیں، فضل الرحمان
جمعیت علمائے اسلام(جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور معیشت کو بھی تباہ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے شہر حب میں جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام علما کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمان نے پی ٹی آئی حکومت کو ایک بار پھر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، عمران خان کہتے ہیں مرغیاں پالو انڈے بیچو تو کبھی کہا جاتا ہے کہ مجھے نکالا تو خطرناک بن جاؤں گا۔
مولانا نے کہا عمران خان یہ بھی کہتے پائے گئے کہ پاکستان میں چین جیسا نظام لے کر آئیں گے، وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ ایران جیسا انقلاب ہونا چاہیے تو کبھی ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں۔
فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم جب حق کی بات کرتے ہیں تو کہا جاتا ہے آپ کا سیاست میں کیا کام، ہمیں معلوم ہے آپ آئین کے ساتھ کس طرح مذاق کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں آپ سے کوئی خطرہ نہیں، ہم نے آپ کو پہلے بھی کچھ نہیں سمجھا اب بھی کچھ نہیں سمجھتے۔ خیال رہے کہ کنونشن کے موقع پر سات سو طلبا کی دستار بندی بھی کی گئی۔