نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے خود کو قرنطینہ کرلیا
وزیراعظم نے وہ پرواز استعمال کی تھی جس میں کئی مسافروں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈن نے پرواز کے مسافروں میں کورونا کی تصدیق کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈن ملک کی گورنر جنرل کنڈی کائرو کے ہمراہ اندرون ملک پرواز کے ذریعے آکلینڈ پہنچی تھیں۔
اس پرواز کے مسافروں میں کورونا کی تصدیق ہوئی جس پر وزیراعظم اور گورنر جنرل نے خود کو احتیاطاً قرنطینہ کرلیا۔ نیوزی لینڈ میں کسی شخص میں کورونا کی تصدیق کے بعد اس سے ملاقات کرنے والے تمام افراد کو کورونا ٹیسٹ کروا کر نتیجہ آنے تک قرنطینہ کرنا لازمی ہوتا ہے۔
وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جسینڈا آرڈن کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا اور نتیجہ آنے تک وہ قرنطینہ میں ہی رہیں گی۔ فی الحال وزیراعظم میں کورونا کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی ہے۔
متاثرہ پرواز سے آنے والے تمام مسافروں کا جینوم ٹیسٹ کیا گیا ہے جس کا نتیجہ ایک روز بعد آئے گا جس کے بعد ہی تصدیق کی جا سکے گی کہ متاثرہ افراد میں کورونا کی نئی شکل اومیکرون موجود تھا یا نہیں۔