مری کے مظلوموں کی طرح کسان حکومت کو مدد کے لیے پکار رہے ہیں شہباز شریف
یوریا کا مسئلہ حل نہ ہوا تو زرعی اجناس اور پیداوار کی قلت کی صورت پورا ملک خمیازہ بھگتے گا، شہباز شریف
SEOUL, SOUTH KOREA:
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ آٹا چینی اور گیس کی طرح یوریا بھی غائب ہوگیا ہے، مری کے مظلونوں کی طرح کسان حکومت کو مدد کے لیے پکار رہے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شہباز شریف نے یوریا کی قلت اور پریشانیوں کے حوالے سے کسانوں کے حق میں بیان دیتے ہوئے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
شہباز شریف نے کہا کہ کسانوں کی حالت قابل رحم ہے اور حکومت غائب ہے، عوام کی خوراک کا بندوبست کرنے والے مری کے مظلوموں کی طرح حکومت کو مدد کے لیے پکار رہے ہیں مگر حکمران غائب ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر کسان کی آج مدد نہ ہوئی تو کل زرعی اجناس اور پیداوار کی قلت کی صورت پورا ملک خمیازہ بھگتے گا، یوریا کسانوں کو سونے کے بھاؤ بھی نہیں مل رہا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آٹا چینی اور گیس کی طرح یوریا بھی غائب ہوگیا ہے، بعد میں کمشن بنانے اور عذر گڑھنے سے بہتر ہوگا کہ کسانوں کی ہنگامی مدد کی جائے اور انہیں یوریا کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔