بھارت طلبا کو اسکول میں نماز کی اجازت دینے پر ٹیچر معطل

طلبا کی اسکول میں نماز پڑھنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر انتہا پسند ہندوؤں نے دھاوا بول دیا تھا


ویب ڈیسک January 29, 2022
کرناٹکا محکمہ تعلیم نے نماز کی اجازت دینے والے ٹیچر کو معطل کردیا، فوٹو: فائل

ISLAMABAD: بھارتی ریاست کرناٹکا کے ایک اسکول میں طلبا کو نماز کے لیے جگہ دینے پر استاد کو محکمہ تعلیم نے معطل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹکا کے ماڈل ہائر اسکول کے ایک ٹیچر کو جنونی ہندوؤں کے دباؤ پر معطل کردیا گیا۔ انتہا پسند ہندو ٹیچر کی جانب سے طلبا کو نماز پڑھنے کی اجازت دینے پر برہم تھے۔

اس معاملے کا آغاز اُس وقت ہوا جب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک کلاس میں 20 لڑکوں کو نماز پڑھتے دیکھا جا سکتا تھا۔

جیسے ہی انتہا پسند ہندوؤں کو یہ پتہ چلا کہ ویڈیو ماڈل ہائر اسکول کی ہے انھوں نے اسکول پر دھاوا بول دیا اور ہیڈ ماسٹر کو نماز کی اجازت دینے والے ٹیچر کیخلاف کارروائی کیلیے مجبور کیا۔

واضح رہے کہ مودی سرکار کے اقتدار میں اقلیتوں پر عرصہ حیات تنگ ہوتا جا رہا ہے اور کسی نہ کسی بہانے سے ہندو انتہا پسند اقلیتوں سے مذہبی آزادی کا حق چھین لیتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |