بلاول کا شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ جلد صحتیابی کی دعائیں

چیئرمین پی پی نے مسلم لیگ(ن) کے صدر سے خیریت دریافت کی


ویب ڈیسک January 29, 2022
بلاول بھٹو اور شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ (فوٹو،فائل)

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کو ٹیلی فون کرکے صحت سے متعلق خیریت دریافت کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی خیریت دریافت کرنے کے لیے بلاول بھٹو نے ان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، اس دوران چیئرمین پی پی نے مسلم لیگ(ن) کے صدر سے طبیعت سے متعلق پوچھا اور جلد صحت یابی کے لیے دعائیں بھی کیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے گفتگو کے دوران شہباز شریف کی صحت سے متعلق فکرمندی ظاہر کی اور جلد صحت یاب کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

قبل ازیں یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر رہنماؤں نے بلاول ہاؤس میں چیئرمین پی پی سے ملاقات کی اس دوران لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

بلاول بھٹو زرداری، سید یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف کے درمیان لانگ مارچ کے اہداف پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ سے قبل پی پی کے خلاف مختلف حوالوں سے پروپیگنڈے کا آغاز ہوچکا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں