لاڑکانہ میں 2 سالہ بچہ نالے میں گرکر جاں بحق

دو سالہ محسن کو چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات لایا گیا تاہم وہ فوت ہو چکا تھا


ویب ڈیسک January 29, 2022
بچے کی موت پر والدین غم سے نڈھا (فوٹو،فائل)

ISLAMABAD: صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ میں نالے پر ڈھکن نہ ہونے کے سبب دو سالہ بچہ گرکر جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاڑکانہ کے علاقے گولیمار کی ایک گلی میں کمسن بچہ ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے نالے میں جاگرا جس کے باعث اس کی موت واقع ہوگئی۔

دو سالہ محسن کو چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات لایا گیا تاہم وہ فوت ہو چکا تھا۔

اللہ آباد محلہ کے رہائشی مسعود میمن کا بیٹا گلی میں کھیلتے ہوئے نالے میں گرا تھا بعد ازاں بچے کو نالے سے نکالا گیا تو بے ہوش تھا اور پھر جانبر نہ سکا۔

واضح رہے کہ شہر کے بیشتر علاقوں کے گٹروں پر ڈھکن نہیں ہیں جس کی وجہ سے اب تک کئی بچے نالوں میں گرکر اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں