غیرملکی کرنسی پشاور اسمگل کرنے کی کوشش میں ایک شخص گرفتار

ملزم کے قبضے سے امریکی ڈالرز، یورو اور ملائیشیا کی کرنسی برآمد ہوئی

وفاقی تحقیقاتی ادارے کی اہم کارروائی (فوٹو، فائل)

BARCELONA:
وفاقی تحقیقاتی ادارے نے راولپنڈی سے بڑی تعداد میں غیر قانونی کرنسی پشاور لانے کی کوشش ناکام بنا دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے موٹروے انٹرچینج پر ایک گاڑی کو روک کر تلاشی لی تو اُس میں سوار شخص کے پاس سے بڑی تعداد میں غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی۔


ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافر سے جب اتنی زیادہ رقم لے جانے کی جائز وجہ دریافت کی گئی تو اُس نے ٹال مٹول سے کام کیا اور اہلکاروں کو جائز وجہ بتانے سے قاصر رہا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے قبضے سے امریکی ڈالرز، یورو اور ملائیشیا کی کرنسی رینگٹ برآمد ہوئے۔ جس کے بعد ملزم کے خلاف غیر قانونی طور پر غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
Load Next Story