پنجاب حکومت کا 15 مئی کو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا اعلان

وزیرقانون اور پارلیمانی امور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے پیغام جاری کیا


ویب ڈیسک January 30, 2022
وزیر قانون کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو کریمنل لیگل سسٹم میں اصلاحات میں پیشرفت کی تفصیل سے بھی آگاہ کیا—فائل فوٹو

SINGAPORE: صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 مئی کو ہوں گے۔

وزیرقانون اور پارلیمانی امور پنجاب راجہ بشارت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے پیغام جاری کیا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں بتایا کہ 29 تاریخ کو وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات میں انہیں بلدیاتی قانون کی تیاریوں سے آگاہ کیا گیا۔ راجہ بشارت کے مطابق اس ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی موجود تھے۔

وزیر قانون کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو کریمنل لیگل سسٹم میں اصلاحات میں پیشرفت کی تفصیل سے بھی آگاہ کیا، جسے جلد پنجاب اسمبلی سے منظور کرالیا جائے گا جبکہ لوکل گورنمنٹ بل کو بھی ایوان سے منظور کرالیا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں