کراچی میں منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام 2مسافروں سے 6 لاکھ16ہزار یورو برآمد
پرواز کے مسافروں عبید صدیقی اور اقصی صدیقی نے رقم بیگوں میں چھپا رکھی تھی، ترجمان اے ایس ایف
SHENZHEN:
ایئر پورٹس سیکیورٹی فورس نے کراچی ایئر پورٹ پرکارروائی کرکے6لاکھ سے زائد یورو کی منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
ترجمان کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے دبئی جانے والے دو مسافر وں سے6لاکھ16ہزار یورو برآمد کرلیے گئے، پرواز کے مسافروں عبید صدیقی اور اقصی صدیقی نے رقم بیگوں میں چھپا رکھی تھی،اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران کرنسی تحویل میں لیکر منی لانڈرنگ کی بڑی کوششں ناکام بنا دی۔
غیر ملکی کرنسی کی مالیت مقامی کرنسی میں 12,15,24,892روپے بنتی ہے۔