لاہور اور کراچی ناکامی کا ازالہ کرنے کیلیے کوشاں

اسلام آباد یونائیٹڈکی مہم کاآج پہلی فتح سے پْراعتماد زلمی کیخلاف آغاز

اسلام آباد یونائیٹڈکی مہم کاآج پہلی فتح سے پْراعتماد زلمی کیخلاف آغاز۔ فوٹو: فائل

ایچ بی ایل پی ایس ایل میں روایتی حریف لاہور اور کراچی کا ٹکراؤ آج ہوگا جب کہ دونوں ٹیمیں ناکامی کا ازالہ کرنے کیلیے پْرعزم ہیں۔

پہلا میچ ہارنے والے لاہور قلندرزدونوں میچز کی شکست خوردہ ٹیم کراچی کنگزسے اتوار کو مقابلہ کریں گے، پہلی مہم میں بڑے ہدف کا دفاع نہ کرپانے والے قلندرزکی بیٹنگ لائن خاصی طویل ہے، ٹاپ آرڈر میں جارح مزاج فخرزمان، عبداللہ شفیق،کامران غلام میسر ہوں گے،محمد حفیظ، بین ڈنک،ڈیوڈ ویزا اورراشد خان بھی چھکے چھڑانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

قومی ٹیم کے کامیاب ترین بولر شاہین شاہ آفریدی بطور کپتان پہلی مہم میں ناکام رہے مگر بولنگ اچھی کی تھی،وہ اس بار بھی پیس بیٹری کی کمان سنبھالیں گے،پہلے میچ کی ناقص کارکردگی کا ازالہ کرنے کیلیے کوشاں حارث رؤف اور ڈیوڈ ویزا پارٹنرز ہوں گے،راشد خان اور سمیت پٹیل کی موجودگی میں اسپن کا شعبہ بھی مضبوط ہے۔


بابر اعظم کی قیادت میں کراچی کنگز کو شرجیل خان جیسا جارح مزاج اوپنر میسر ہے،جوکلارک،محمد نبی، ٹام لیمن بائی،لوئیس گریگوری اور عامر یامین بھی پاور ہٹنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں،انجری سے صحتیاب ہوئے تو محمد عامر بولنگ میں جان ڈالیں گے،سینئرپیسر کے دستیاب ہونے پر عمید آصف،محمد عمران اور محمد الیاس میں سے کسی ایک کو باہر بٹھانے کا فیصلہ ہوسکتا ہے۔

ادھر پشاورزلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف بڑا ہدف حاصل کرکے پْراعتماد آغاز کیا تھا،ٹام کوہلر کیڈمور،یاسر خان، حیدر علی، شعیب ملک،حسین طلعت اور شرفین ردر فورڈ بولرز کے صبر کا امتحان لے سکتے ہیں،کپتان وہاب ریاض کورونا سے نجات پا چکے،ان کی واپسی سے بولنگ مضبوط ہوگی،کمزور کڑی سہیل خان کو باہر کیا جائے گا،ثمین گل اور عثمان قادر بھی بولنگ اٹیک میں موجود ہوں گے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلی مہم کیلیے درست کمبی نیشن بنانا ہے،شاداب خان کو سلیکشن کیلیے اعظم خان،آصف علی،پال اسٹرلنگ، مرچنٹ ڈی لیں گے اور محمد اخلاق میسر ہیں،حسن علی، فہیم اشرف اور وسیم جونیئر پیس بولنگ کے ساتھ پاور ہٹنگ بھی کرسکتے ہیں۔

 
Load Next Story