راولپنڈی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار قتل

اہلکار معین آصف سادہ کپڑوں میں موٹر سائیکل پر چنالی گاؤں میں جارہا تھا، پولیس حکام


January 30, 2022
اہلکار معین آصف سادہ کپڑوں میں موٹر سائیکل پر چنالی گاؤں میں جارہا تھا، پولیس حکام ۔ فوٹو:ایکسپریس

MADRID: تھانہ کلر سیداں کے علاقے چنالی گاؤں میں پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقے چنالی کلرسیداں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا، مقتول پولیس اہلکار بھاٹہ مندرہ کا رہائشی اور خدمت مرکز کلرسیداں تعینات ہونے کے باعث چنالی گاوں میں سسرال کے ساتھ ہی مقیم تھا۔

ڈی ایس پی کہوٹہ طاہر سکندر کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ خدمت مرکز کلرسیداں میں تعینات پولیس اہلکار معین آصف سادہ کپڑوں میں موٹر سائیکل پر چنالی گاؤں میں جارہا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے راستے میں اس پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور شواہد جمع کرنے کے بعد نعش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی۔ ڈی ایس پی کہوٹہ طاہر سکندر کا کہنا تھا کہ واقعہ بظاہر دشمنی یا دیر ینہ عداوت کا لگتا ہے تاہم تفتیش میں صورتحال واضح ہوجائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں