اٹلی میں 80 سالہ سرجیو ماتاریلا دوبارہ صدر منتخب ہوگئے
سرجیو ماتاریلا جنوری 2015 کو پہلی بار صدر منتخب ہوئے تھے
لاہور:
اٹلی کے موجودہ صدر سرجیو ماتاریلا آئندہ 7 برسوں کے لیے بھی بھاری اکثریت سے صدر منتخب ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں موجودہ سربراہ مملکت 80 سالہ سرجیو ماتاریلا نے ایک ہزار نو قانون ساز نمائندوں میں سے 759 کی حمایت حاصل کرکے میدان مار لیا ہے۔
جنوری 2015 میں صدر کا عہدہ سنبھالنے والے سرجیو ماتاریلا اگلے مزید سات برس کے لیے اس عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔ وزیراعظم ماریو دراگی نے صدارتی انتخابی عمل کے دوران پیدا ہونے والے سیاسی بحران کے خاتمے کو اطالوی عوام کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے۔
صدارتی انتخاب میں ووٹنگ کے آٹھویں مرحلے سے قبل سرجیو ماتاریلا نے کہا تھا کہ مستقبل کے لیے ان کے کچھ اور ارادے ہیں، لیکن ضرورت پڑنے پر وہ ملک کے لیے دستیاب ہوں گے۔
صدر سرجیو ماتاریلا آئندہ ہفتے بدھ یا جمعرات کو صدارتی عہدے کا دوبارہ حلف اٹھائیں گے۔ سرجیو ماتاریلا صدر بننے سے قبل نائب وزیراعظم، وزیر دفاع اور وزیر برائے پارلیمانی امور بھی رہے ہیں۔