دکی میں بارودی سرنگ دھماکے میں قبائلی رہنما جاں بحق

بارودی سرنگ دھماکا قبائلی رہنما خواج محمد لونی کے گاڑی گزرنے کے دوران ہوا، لیویز ذرائع


ویب ڈیسک January 30, 2022
(فوٹو: فائل)

ISLAMABAD: دکی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک قبائلی رہنما جاں بحق ہوگیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق دکی کے علاقے تکڑی کے علاقے میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا ہے جس میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ بارودی سرنگ دھماکا قبائلی رہنما خواج محمد لونی کے گاڑی گزرنے کے دوران ہوا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور اسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ خواج محمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں چل بسا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں