پشاور میں فائرنگ سے چرچ کا پادری ہلاک

واقعہ رنگ روڈ پر پیش آیا جہاں مقتول کار میں جارہا تھا کہ دو ملزمان نے فائرنگ کردی


ویب ڈیسک January 30, 2022
واقعہ رنگ روڈ پر پیش آیا جہاں مقتول کار میں جارہا تھا کہ دو ملزمان نے فائرنگ کردی (فوٹو : فائل)

LOS ANGELES: پشاور میں نامعلوم ملزمان نے کار پر فائرنگ کرکے مقامی چرچ کے پادری کو قتل کردیا جب کہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ گلبہار کی حدود رنگ روڈ نزد مدینہ مارکیٹ میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے شخص پر دو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے چرچ کا پادری ولیم سراج ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

ولیم سراج علاقہ تھانہ چمکنی کی حدود میں واقع چرچ میں پادری تھے جو کسی کام سے گاڑی میں جارہے تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور آس پاس کے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ بعدازاں لاش اور زخمی کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان محمد عاصم نے بتایا کہ ایک شخص کو مردہ حالت میں لایا گیا ہے جب کہ دوسرا زخمی ہے، ایک شخص ولیم سراج چل بسا جب کہ دوسرا شخص پیٹرک معمولی زخمی ہے جس کی حالت خطرے سے باہر ہے، ہلاک پادری کی ڈیڈ باڈی ورثاء کے حوالے کی جاچکی ہے جبکہ زخمی کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

تفتیشی ٹیم نے جائے وقوع سے اہم شواہد جمع کیے بعد ازاں نزدیکی مارکیٹ میں سی سی ٹی وی کیمروں کو چیک کیا گیا۔ واقعہ کے تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے جامع تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |