ہریتھک روشن کی دوسری شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر گرم

48 سالہ ہریتھک روشن کی پہلی شادی 2000 میں ہوئی تھی جو 14 سال چلی اور ان کے دو بچے بھی ہیں


ویب ڈیسک January 30, 2022
48 سالہ ہریتھک روشن نے پہلی شادی 2000 میں کی تھی ؛ فوٹو: فائل

بالی ووڈ اسٹار ہریتھک روشن کو نوجوان لڑکی کا ہاتھ تھامے ریسٹورینٹ سے باہر آتے دیکھا گیا ہے جس کے بعد جوڑی سے متعلق چہ مہ گوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مداح اپنے پسندیدہ اداکار کی نئی آنے والی فلم وکرم ودھا کے بے چین تھے لیکن ہریتھک روشن کو پردہ اسکرین پر ایکشن میں دیکھنے کے بجائے ریسٹورینٹ کے باہر ایک نامعلوم لڑکی کے ساتھ دیکھا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 48 سالہ کرش اسٹار ایک لڑکی کا ہاتھ تھامے ریسٹورینٹ سے باہر نکلتے ہیں اور گاڑی میں ساتھ بیٹھ کر چلے جاتے ہیں۔

hritik roshan and saba azad

ہریتھک روشن کے ساتھ موجود لڑکی نے ماسک پہنا ہوا ہے جس کے باعث وہ پہچانی نہ جاسکیں تاہم بعد میں تصدیق ہوگئی کہ یہ موسیقار اور اداکارہ صبا آزاد ہیں۔

hritik roshan and saba azad 1

خبریں گرم ہیں کہ دونوں کئی ماہ سے ایک دوسرے سے مل رہے ہیں لیکن پہلی بار کسی عوامی مقام پر فوٹوگرافرز نے ان کی ملاقات کو عکس بند کیا ہے۔

ہریتھک روشن نے پہلی شادی سوزان خان کے ساتھ چار سال کی رفاقت کے بعد 2000 میں کی تھی اور 2014 میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔ ہریتھک کے دو بچے بھی ہیں۔

hritik roshan and saba azad 2

دوسری جانب 2008 میں شوبز انڈسٹری میں انٹری دینی والی صبا آزاد اب اداکارہ اور موسیقارہ کی حیثیت سے اپنی جگہ بنا چکی ہیں۔ 2013 میں اداکار نصیر الدین شاہ کے بیٹے عماد شاہ کے ساتھ ان کے تعلقات خبریں گرم تھیں۔

ہریتھک روشن اور صبا آزاد کی جانب سے ان تصاویر اور خبروں پر مکمل خاموشی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں