23 مارچ صرف پریڈ والوں کا نہیں مارچ والوں کا بھی ہے مولانا فضل الرحمان

اتحاد کا نام پی ڈی ایم ہے جبکہ پی ڈی ایم کے علاؤہ کوئی اتحاد نہیں ہے، سربراہ جے یو آئی

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے خود کشمیر کو بھارت کے حوالے کیا—فائل فوٹو

LONDON:
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم اپوزیشن کو کبھی ٹارگٹ نہیں کریں گے، 23 مارچ صرف پریڈ والوں کا نہیں مارچ والوں کا بھی ہے۔

کراچی میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اپوزیشن متحد ہے اور اتحاد کا نام پی ڈی ایم ہے جبکہ پی ڈی ایم کے علاؤہ کوئی اتحاد نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہاسٹیٹ بنک کا معاملہ رات 11 بجے بتایا جاتا ہے، چیئرمین سینٹ بتائیں تاخیر کیوں کی؟ بہت سے اراکین اسلام آباد میں موجود نہیں تھے۔


مزید پڑھیں: ڈی جی آئی ایس آئی معاملہ، وزیراعظم اس حد تک مداخلت نہ کریں کہ نظام متاثر ہو، فضل الرحمان

علاوہ ازیں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے خود کشمیر کو بھارت کے حوالے کیا، کشمیری حکومت پاکستان سے توقع نہ کریں جبکہ جے یو آئی 5 فروری کو کشمیریوں سے اظہار یک جہتی منائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صدارتی طرز حکومت آمروں کا طرز حکومت ہے، جب ملک میں آئین پاکستان ہے تو صدارتی طرز حکومت ٹھیک نہیں جبکہ قوم کو تجربات سے ناگزارا جائے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک ٹوٹا بھی صدارتی طرز حکومت سے ہے ۔
Load Next Story