واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی پریشانی دور کردی
واٹس ایپ نے بیٹا صارفین کے لیے اپ ڈیٹ جاری کردی
واٹس ایپ نے بیٹا صارفین کی پریشانی کو فوری دور کرتے ہوئے نئی اپ ڈیٹ جاری کردی۔
واٹس ایپ کا بیٹا ورژن استعمال کرنے والوں کو گزشتہ دو تین روز سے ایپلی کیشن تک رسائی میں مشکلات کا سامنا تھا۔
بیٹا صارفین جب اپنا واٹس ایپ کھولتے تو اُن کے سامنے یہ پیغام 'واٹس ایپ رُک گیا ہے' ظاہر ہورہا تھا۔ عام طور پر ایسا پیغام اینڈرائیڈ سسٹم میں اُس وقت آتا ہے جب کوئی ایپلی کیشن درست طریقے سے کام نہیں کرتی۔
مزید پڑھیں: واٹس ایپ نے 3 زبردست فیچرز پر کام شروع کردیا
صارفین نے اپنے ساتھ پیش آنے والے مسئلے کو جب سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر اجاگر کیا تو میٹا نے اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرتے ہوئے نئی اپ ڈیٹ جاری کردی۔
واٹس ایپ نے بیٹا ورژن پریشانی کا سامنا کرنے والے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ گوگل پلے اسٹور سے ایپلی کیشن کو اپ ڈیٹ کر لیں۔
اپ ڈیٹ حاصل کرنے کا طریقہ
بیٹا صارفین گوگل پلے اسٹور پر جاکر واٹس ایپ ٹائپ کریں جہاں انہیں اپ ڈیٹ کا بٹن نظر آئے گا، جس پر کلک کرنے کے بعد ایپ اپ ڈیٹ ہوگی اور پریشانی ختم ہوجائے گی۔