چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب کے اسپیشل اکنامک زونز میں سہولتیں دینے کا فیصلہ

وزیراعظم نے پنجاب حکومت کو چینی سرمایہ کاروں کیلئے اقدامات کی ہدایت کردی


ویب ڈیسک January 30, 2022
عمران خان نے پنجاب حکومت کو خصوصی ٹاسک دے دیا (فوٹو، فائل)

صوبہ پنجاب کے اسپیشل اکنامک زونز(فیڈمک اور پیڈمک) میں چینی سرمایہ کاروں کو سہولتیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے فیڈمک اور پیڈمک میں چینی سرمایہ کاروں کو سہولتوں کی فراہمی کے لیے پنجاب حکومت کو خصوصی ٹاسک دے دیا۔

عمران خان نے صوبائی حکومت کو اسپیشل اکنامک زونز میں چینی سرمایہ کاری کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کردی اور کہا جلد سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں۔

وزیراعظم کی ہدایت کے بعد 48 گھنٹے میں حکومت پنجاب کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا۔ کل حکومتی اقدامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

وزیراعظم کو دورہ چین سے قبل اس ضمن میں رپورٹ پیش کی جائے گی۔ خیال رہے کہ چین کی 20 سے زائد کمپنیاں پنجاب کے اسپیشل زونز میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں