پاور میٹر ڈسپلے کے ساتھ یو ایس بی کیبل

یہ تمام پاور کیبلز ہیں جو بہت تیزی سے چارج پہنچا کر آپ کی اشیا کو آسانی سے چارج کرسکتی ہے


ویب ڈیسک January 31, 2022
اس وقت کئی کمپنیاں پاور میٹر ڈسپلے والی یو ایس بی کیبل بنارہی ہیں جن کے ساتھ ایک چھوٹا ڈسپلے موجود ہوتا ہے۔ فوٹو: فائل

LONDON: اگرچہ یہ تھوڑی مہنگی ہے لیکن اس یوایس بی کیبل پر لگا چھوٹا ڈسپلے چارجنگ کی رفتار اور معیار کے متعلق معلومات دکھاتا رہتا ہے۔

ایک عرصے سے یوایس بی سی کیبل میں کوئی خاص تبدیلی نہیں دیکھی گئی تھی لیکن اب کئی کمپنیوں نے اس میں چھوٹا خوبصورت ڈسپلے لگایا ہے جو ایک طرح کا پاور میٹر ہے اور چارجنگ کی شرح کو ظاہر کرتا ہے۔

اس وقت چند کمپنیاں بہترین ڈسپلے والی یوایس بی کیبل بنارہی ہیں اور ان کی قیمت 20 ڈالر تک ہے۔ اپنی ساخت کی بنا پر یہ ہر چارج ہونے والے آلے سے منسلک ہوجاتی ہیں۔ اگرچہ فون اور ٹیبلٹ وغیرہ کا ڈسپلے ان کے چارج ہونے کی کیفیت ظاہر کرتا ہے لیکن کوئی ڈرون اور دیگر آلات صرف ایل ای ڈی کا رنگ بدل کر ہی بتاتے ہیں کہ وہ مکمل طور پر چارج ہوچکا ہے۔

 



اکثر یوایس بی کیبل زائد چارج لے جاسکتی ہیں، جن سے فون، لیپ ٹاپ، ٹیبلٹ، چھوٹے آلات، ڈرون، اور دیگر اشیا تیزی سے بجلی بھری ہوجاتی ہیں۔ بعض کیبل مڑنے تڑنے سے محفوظ ہیں اور ان کے اندر شارٹ سرکٹ نہیں ہوتا۔ یعنی تھوڑی سی زائد قیمت میں آپ اسے بار بار استعمال کرسکتے ہیں۔

لیکن یاد رہے کہ یہ ڈیٹا کیبل نہیں بلکہ اسے تیز چارجنگ کے لیے بنایا گیا ہے۔ یہ مشکل سے 480 میگابائٹس فی سیکنڈ ٹرانسفر کرسکتی ہیں جبکہ اچھی کیبل 5 سے 10 گیگا بائٹس فی سیکنڈ تک ڈیٹا منتقل کرسکتی ہیں۔

اس وقت تین چار کمپنیاں ایسی یو ایس بی کیبل بنارہی ہیں جن میں ووٹوبیئس، یو آر وی این ایس اور چپوفی قابلِ بیان ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں