فلم میرا پہلا پیار ہے جلد سرپرائز دینے والی ہوں لیلیٰ

بعض لوگ سلیبرٹی کے خلاف افواہیں اور پروپیگنڈہ کر کے سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہوتے ہیں


Cultural Reporter February 17, 2014
بعض لوگ سلیبرٹی کے خلاف افواہیں اور پروپیگنڈہ کر کے سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہوتے ہیں۔ فوٹو: فائل

CANBERRA: اداکارہ لیلیٰ نے کہا ہے کہ مجھے کسی کی پرواہ نہیں کہ کون کیا کہہ رہا ہے، جلد ہی پرستاروں کو سرپرائز دینے والی ہوں۔

وہ گزشتہ روز ''ایکسپریس'' سے گفتگو کر رہی تھیں۔ لیلیٰ نے کہا کہ ایسے لوگوں کی اپنی کوئی حیثیت تو نہیں ہوتی مگر سلیبرٹی کے خلاف افواہیں اور پروپیگنڈہ کر کے سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہوتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میری شناخت صرف فلم نہیں ٹی وی اور تھیٹر بھی ہے، ابھی بھی مجھے تھیٹر کی آفرز ہیں مگر سال میں دو سے تین ڈرامہ ہی اچھی ٹیم کے ساتھ کرتی ہوں۔ لاہور میں ٹی وی پروڈکشن انتہائی محدود ہے اور زیادہ کام کراچی میں ہی ہو رہا ہے، ہماری فلم انڈسٹری آئی سی یو سے نکل آئی ہے۔ لیلیٰ نے کہا کہ فلم میرا پہلا پیار ہے اور جب بھی بلایا گیا تو دوڑی چلی آئونگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں